بھٹکل 23/ڈسمبر (ایس او نیوز) یہاں نور مسجد کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک راہ گیر اُس وقت زخمی ہوگیا جب روڈ کراس کے دوران ایک بائک اس سے ٹکراگئی۔ راہ گیر کی شناخت بھٹکل عمر اسٹریٹ کی مکین محمد ابرار ملپا (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ سنیچر کی دوپہر قریب تین بجے پیش آیا۔
حادثے میں ابرار کا ایک پاوں بری طرح فریکچر ہوگیا ہے اور اسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
ابرار اپنی بائک قریبی گیریج میں مرمت کے لئے دینے کے بعد اُس کے پارٹس خریدنے ہائی وے کو کراس کررہا تھا کہ بس اسٹائنڈ کی طرف سے آنے والی ایک بائک اس سے ٹکراگئی۔
ابرار نے بتایا کہ کل پیر کو اس کے پیر کا آپریشن ہونے والا ہے، لہٰذا اُس نے تمام لوگوں سے آپریشن کی کامیابی کے لئے دُعا کی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ حادثے کی پوری واردات ساحل آن لائن دفتر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔